(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ایسی حکومت آئے جومحبت اور خیر سگالی کے جذبات کے پھول نچھاور کرے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کے جو بیج بوئے ہیں آج ان کے خاتمے کا دن ہے۔سیکیورٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات ہیں ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بہت سرسبز دھرتی ہے اس میں سے ترقی اور خوشحالی کے شگوفے پھوٹیں گے، اس ملک سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔