(ویب ڈیسک ) گوادر کے علاقے پسنی میں پولنگ شروع ہونے سے قبل دو پولنگ اسٹیشنوں کے قریب زوردار دھماکے ہوئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ پراھگ محلہ وارڈ نمبر7 میں ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ بنگلہ بازار وارڈ نمبر 1 میں پولنگ اسٹیشن کےقریب ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں آئی ڈی بم دھماکے تھے۔ جیوانی بندری میں پولنگ اسٹیشن میں ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پسنی اور جیوانی کے دھماکوں سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ادھر پولیس کے مطابق تربت سٹی سمیت کیچ کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر دھماکے ہوئے ہیں ۔تربت کا علاقہ گوکدان کے پولنگ اسٹیشن کے قریب دو دھماکے کئے گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ کیچ کے علاقے ڈنک، گومازی اور بلیدہ سلو کے پولنگ اسٹیشنوں کے قریب بھی بم دھماکے ہوئے ہیں. دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے.
دوسری جانب گوادر میں اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم کی گاڑی پر پلیری کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا ہے۔دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے جبکہ دو لیویز اہلکار زخمی ہو ئے ہیں۔