آئی سی سی کی ٹیسٹ  اور ون ڈےکرکٹ کےفروغ کیلئےبڑی تجاویز

آئی سی سی کی ٹیسٹ  اور ون ڈےکرکٹ کےفروغ کیلئےبڑی تجاویز
کیپشن: آئی سی سی کی ٹیسٹ  اور ون ڈےکرکٹ کےفروغ کیلئےبڑی تجاویز

ویب ڈیسک:(محمد شکیل)آئی سی سی کی ٹیسٹ  اور ون ڈے کرکٹ کے فروغ کے لئے بڑی تجاویز۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی  کی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ  میں ٹیسٹ سیریز 3 میچوں پر  جبکہ ون ڈے   کرکٹ میں پہلے 25 اوورز تک 2 گیندیں استعمال کرنے کی سفارش دیدی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے دوران  آئی سی سی کرکٹ کمیٹی  نے نئی سفارشات دے دیں۔ کرکٹ کمیٹی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے  اگلے سائیکل میں ٹیسٹ سیریز 2 کی بجائے 3 میچز پر مشتمل  کرنے کی سفارشات دیں۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے مطابق  ساؤتھ افریقہ،نیوزی لینڈسمیت کچھ ممالک   ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران صرف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہیں جبکہ  آسٹریلیا،انگلینڈ اور بھارت زیادہ میچز کی سیریز کھیلتے ہیں،اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کےفروغ  میں مدد نہیں ملتی جبکہ پوائنٹس کی تقسیم بھی غیرمنصفانہ ہوجاتی ہے۔ کرکٹ کمیٹی نے  اگلے سائیکل میں میزبان ممالک کو شیڈول بناتے وقت زیادہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز رکھنے کی  تجاویز دیں۔بھارت میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ  کے ٹکٹ عام ٹیسٹ کی نسبت زیادہ فروخت ہوئے ۔

دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے   ون ڈے کرکٹ  کے پہلے 25 اوورز میں دو گیند استعمال کرنے کی سفارش کر دی۔ ون ڈے میچ میں 25 اوور ز  کے بعد ایک ہی گیند استعما ل کی جائے، یہ سفارش بیٹرز اور باؤلرز میں توازن برقراررکھنے کے لئے دی گئی۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کپتانوں  کو بھیجی جائیں گی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔