پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا 

پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا 
سورس: publicnews

ویب ڈسک: انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن کا ڈوڈل بیلٹ باکس کے ڈیزائن میں تبدیل ہو گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے نئے ڈوڈل میں بیلٹ باکس اور پاکستان کا جھنڈا بھی نمایاں ہے۔ 

گوگل گذشتہ کئی سال سے دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا آر ہا ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرلیا ہے، نئے ڈوڈل میں بیلٹ بکس میں ووٹ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پاکستان میں آج ہونے والے عام انتخابات 2024 میں ملک بھر میں 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہو گیا ہے اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

یاد رہے کہ عمومی طور پر گوگل اہم مواقعوں پر ڈوڈل جاری کرتا ہے۔ گوگل پاکستان سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک میں خاص دنوں اور اہم مواقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا ہے۔

Watch Live Public News