ویب ڈسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ووٹ کاسٹ کردیا کر دیا ہے۔ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے، انتخابی میدان میں پنجہ آزمائی کے لیے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اعظم بستی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن والے دن موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کرنا کہاں کی دانشمندی ہے، اس عمل سے الیکشن کمیشن پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔