ویب ڈسک: حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 میں خواتین کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
آج بروز 8 فروری کو پاکستان میں عام انتخابات ہورئے ہیں، ملک کے بیشتر علاقوں میں مرد اور خواتین اپنے حق رائے دہی کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں،مگر پاکستان میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے کہ جہاں پر خواتین کو ووٹ دینے کی اجازت نہیں ہے۔
اسی حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے کہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کوٹ میں غازی گاوں کی خواتین 2024 میں حق رائے دہی سے محروم ہیں۔ یہاں پر خواتین کی ووٹنگ پر مکمل پابندی عائد ہے۔
اس کے علاوہ صوابی کے حلقہ این اے 20 کے گاؤں ادینہ میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر مکمل پابندی ہے۔علاقہ مکینوں نے آج متفقہ فیصلہ کرلیا، پولنگ اسٹیشن پر عملہ تو موجود لیکن ووٹ ڈالنے والی خواتین غائب ہیں۔ اس علاقہ میں 6 ہزار تک خواتین اپنی حق رائے دہی استعمال نہیں کرینگی۔
دوسری جانب کبیروالامیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 144 کے موضع موہری پور میں خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کرتی، قیام پاکستان کے بعد آج تک اس علاقے میں کبھی بھی خواتین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خواتین اپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ کرنے نہیں جاتیں اور یہ ہمارے بزرگوں کا فیصلہ تھا کہ خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کریں گی۔