ویب ڈیسک: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
امریکی فوج کے مطابق جمعرات کو سان ڈیاگو کے پہاڑوں میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے پانچ فوجیوں کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
منگل کو حکام نے بتایا تھا کہ CH-53E سپر اسٹالین ہیلی کاپٹرجو کہ ہیوی ڈیوٹی مشنز کے لیے بنایا گیا اس کا ایک کرافٹ لاس ویگاس کے باہر کریچ ایئر فورس بیس پر تربیت کے بعد سان ڈیاگو میں میرین کور ایئر اسٹیشن میرامار پر واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا ۔
حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا ،ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔