مری میں اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئیں: مریم

مری میں اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئیں: مریم

پبلک نیوز: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کا کہنا تھا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔ اللّہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔

ایک اور ٹؤئٹ میں انکا کہنا تھا کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔ شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ مری کو شدید برفباری اور سیاحوں کے پھنسے ہونے سے خراب صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور پاک فوج طلب کرلی گئی ہے، مری میں اب تک 21 اموات ہوئی ہیں۔

Watch Live Public News