سانحہ مری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سانحہ مری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پبلک نیوز: سانحہ مری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، وفاقی وزیر فواد چودھری کے دو روز قبل ہونے والے ٹویٹ پر عوام میں شدید غم و غصہ ، عوام کی جانب سے فواد چودھری اور مری انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیا جانے لگا.

دو لاکھ گاڑیاں مری پہنچ گئیں تو انتظامیہ سو رہی تھی کیا ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گی. سوشل میڈیا صارفین نے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کیخلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ تفریحی مقامات پر بلانے سے قبل ادھر کا انفراسٹرکچر بہتر کیوں نا ہوا ؟ بعض افراد نے لکھا کہ جو حکومت مقامی 6 ہزار سیاحوں کوآفت سے نہیں نکال سکتی، وہ غیر ملکی سیاحوں کو آنے کی دعوت دیتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراطلاعات نے 5 جنوری کو کیے گئے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے.

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مری سانحے پر اظہار افسوس کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مری کےرستےمیں سیاحوں کی المناک اموات پرنہایت مضطرب اور دلگرفتہ ہوں۔ضلعی انتظامیہ خاطرخواہ تیار نہ تھی کہ غیرمعمولی برفباری اورموسمی حالات کوملحوظِ خاطر رکھےبغیرلوگوں کی بڑی تعداد میں آمد نے آ لیا۔میں تحقیقات اورایسےسانحات کی روک تھام کیلئےکڑےقواعد لاگوکرنے کےاحکامات صادرکرچکاہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام مری میں شدید برف باری اور ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے کئی سیاح اب بھی اس مقام پر پھنسے ہوئے ہیں۔ اب تک 21 افردا کی اموات ہو چکی ہیں. حکومت نے فوج کو شہریوں کی مدد کے لیے طلب کر لیا ہے جس نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اور ریلیف کی کوششیں جاری ہیں، آرمی انجینئرز کے دستوں نے جھیکا گلی – گھڑیال روڈ کو کھول دیا ہے۔ آرمی انجینئرز کے دستے جھیکا گلی – روڈ کلڈانہ کو کھولنے میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اروڈ جھیکا گلی – کلڈانہ جلد ہی کھلنے کا امکان ہے ، ایف ڈبلیو او کے ڈوزر ایکسپریس وے روڈ کھولنے پر کام کر رہے ہیں۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو پناہ اور خوراک کے لیے اے پی ایس کلڈانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مظفرآباد سے ڈوزر منتقل کر دیے گئے ہیں۔ 111 بریگیڈ کے دستے بہارہ کہو میں سڑک کھول رہے ہیں اور ضروری اشیائے خوردونوش فراہم کر رہے ہیں.

Watch Live Public News