دو وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہوگئی ، شیخ رشید

دو وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہوگئی ، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2وقت کی روٹی کےلیے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہےاب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کےذخائر4.5ارب ڈالررہ گئےجو20روزسےکم کاامپورٹ ہے،9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سےبچنےکاروڈمیپ چاہیے، 76رکنی کابینہ ایک آٹےکاتھیلانہیں دےسکی،100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے۔ ادھر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کل سندھ میں ایک شہری سستا آٹا لیتے ہوئے بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار گیا، جب ایک زرعی ملک میں آٹے کے لیے عوام مرنے لگے تو اسے ہی ڈیفالٹ کہتے ہیں، پاکستان پریکٹیکلی دیوالیہ ہو چکا ہے لیکن اہل طاقت کے چہروں پر کوئی شرمندگی نہیں۔ ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی عوام اب فاقوں پر پہنچ چکی ہے۔اگر حالات کنٹرول نہ کیے گئے تو کچھ روز میں عوام معاملات خود اپنے ہاتھ میں لے لے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔