کورونا سے مزید 24افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 24افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں گزشتہ روز کورونا کی شرح میں کمی کمی دیکھنے میں آئی ٗ ملک بھر میں تقریبا 9لاکھ کورونا کے مریض صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ افسوسناک طور پر گزشتہ روز کورونا سے مزید 24افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 24مریض جان کی بازی ہار گئے،ملک میں 1ہزار 683افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 34ہزار 531 تک جا پہنچی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 10609مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں 9لاکھ 67ہزار 633مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،کورونا سے تاحا22ہزار 493اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 50531ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News