9 مئی کی پلاننگ  میں فیض حمید بھی ملوث؟ فیصل واوڈا کا اہم ترین بیان

 9 مئی کی پلاننگ  میں فیض حمید بھی ملوث؟ فیصل واوڈا کا اہم ترین بیان
کیپشن: faisal wada
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیئرصحافی حامد میر نے سینیٹر فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں 9 مئی کی پلاننگ  میں جنرل (ر) فیض حمید بھی ملوث ہیں، کیا آپ کے پاس اُن کے خلاف کوئی ثبوت ہے؟

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سوال کا جواب دینے سے قبل کہا کہ جج کے بلانے میں کوئی قباحت نہیں ہے ، میں خود سپریم کورٹ پیش ہوا تھا جب چیف جسٹس عمرعطا بندیال تھے، ان کے پاس قلم کی پاور تھی وہ  آپ کی قسمت کا کچھ بھی فیصلہ کرسکتے تھے۔جب میں سپریم کورٹ گیا تو مجھےکہا گیا آپ ’ پچھتا ‘ رہے ہیں؟ اس پر جواب دیا جی وہ معافی کے طلبگار ہیں  اپنی سیٹ بھی چھوڑتے ہیں کیونکہ یہ پی ٹی آئی کی ہے، انہوں نے کہا ہم اس کو آرڈر کا حصہ بنالیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ اگر ایک اور خط چیف جسٹس کی طرف سے آجاتا ، اس پر صحافی حامد میر نے کہا آپ بار بار بات خود پر لے آتے ہیں، آج جس کیس پر ریمارکس آئے ہیں ،بندہ پیش کرا دیں مسئلہ ختم ہوجائے گا، فیصل واوڈا نے کیا آپ کو پتہ ہے کس کے پاس ہے؟ حامد میر نے کہا کہ اُن پر تو الزام ہے تم یہ سوال کیوں اٹھاتے ہو؟ فیصل واوڈا نے کہا اُن بھی نہیں پتہ احمد فرہاد کا، اللہ کرے وہ باعزت بری ہو۔

 سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اگر ان کے ساتھ انصاف کی ایک چیز ہوجاتی،ایک اور نوٹیفکیشن چیف جسٹس کی طرف سے آجاتا کہ ’ پراکسی ‘ کا لفظ میڈیا نہیں چلائے گا، لگ رہا ہے عدل ایک طرف اور ’ پراکسی‘ ٹی وی پروگرامز کے اندرچل رہا ، حامد میر نے کہا اگر ڈھائی سال قبل یہ بات کرتے تو ’ پراکسی ‘کا لفظ استعمال نہ ہوتا۔

 سینیٹر فیصل واوڈا نے وضاحت دیتے کہا کہ مجبور کرکے اطہر من اللہ نے سیکنڈ ٹائم ان پر تہمت لگائی، اس پر حامد میر نے کہا آپ نے جنرل فیض پر 9 مئی کی تہمت لگائی ہے؟ سینیٹر فیصل واوڈا بولے کہ 9مئی کاکیس کھولے گا، اور لوگوں کو اُن سے یہ ہی ڈر کہ جب میں آگے بڑھتا ہوں، کھڑا ہوتا ہوں تو کسی مواد کے ساتھ ہوتا ہوں۔

وہ وقت آنے دیں ارشد شریف کے قتل کا حساب بھی لینا ہے، یہ ہی تو لوگ ’ پری حیمپ ‘ کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے تھرتھرلی مچ جاتی ہے، مجھے میرے کیس میں بھی ’Pre-hemp‘ کرلیا گیا تھا شاید میرے پاس مواد ہے ، ہاں ہے اور میں آگے آرہا ہوں۔

Watch Live Public News