ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا بکرا چوری

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا بکرا چوری
ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کے والد کے مطابق قربانی کے لیے 6 بکرے خریدے گئے تھے جن میں سے ایک بکرا چوری ہو گیا جو کے 90 ہزار روپے مالیت کا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کامران اکمل کے والد نے بقرعید پر قربانی کے لیے ایک روز قبل منڈی سے 6 بکرے خریدے تھے۔ ان بکروں کو گھر کے باہر رکھا گیا تھا۔ چور صبح 3 بجے کے قریب کامران اکمل کا بکرا چوری کر گئے۔ جس شخص کو بکرے کی حفاظت کے لیے معمور کیا گیا تھا وہ سو گیا اور چور بکرا چرا کر لے گئے۔ کامران اکمل نے بکرا چوری ہونے کی اطلاع ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کو دی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ چوروں کو جلد از جلد پکڑا جائے گا اور ان کا چوری شدہ بکرا برآمد کرایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔