بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ دوبارہ اینٹی کرپشن طلب

بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ دوبارہ اینٹی کرپشن طلب
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ دوبارہ اینٹی کرپشن طلب ، احمد مجتبیٰ پر قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے. بشری بی بی کے بھائی کو اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے 13 جولائی کو تحقیقات کیلئے دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے احمد مجتبیٰ کیخلاف کیس میں تفتیش مکمل ہونے تک اینٹی کرپشن کو تادیبی کاررواٸی سے روک دیا ہے۔اہور ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شان گل نے درخواست پر سماعت کی۔ معزز جج نے حکم دیا کہ ملزم جا کر اینٹی کرپشن کی تفتیش میں شامل ہو۔ جسٹس شان گل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ اگر تفتیش میں بے گناہ ثابت ہوتا ہے تو پھر کارروائی کا جواز نہیں رہے گا۔ تاہم اگر تفتیش کا نتیجہ خلاف آیا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ عدالت نے احمد مجتبیٰ کی درخواست نمٹا دی۔خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کے بھائی نے اینٹی کرپشن کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کر رکھا تھا۔ احمد مجتبیٰ کو اینٹی کرپشن نے 13 جولاٸی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ احمد مجتبیٰ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا۔ مجھے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔ سابق خاتون اول کا بھائی ہونے کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔