پنجاب میں ڈینگی سر اٹھانے لگا، 3 مریض انتقال کر گئے

پنجاب میں ڈینگی سر اٹھانے لگا، 3 مریض انتقال کر گئے

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی پھن اٹھا لیا۔ اموات کا سلسلہ شروع، پنجاب میں ڈینگی سے 3 مریض جاں بحق ہو گئے۔ وفات پانے والے مریضوں کا تعلق گوجرانوالا، فیصل آباد اور وہاڑی سے ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی وائرس کے پنجاب میں کل 49 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد بہاولپور کی ہے۔ بہاولپور کے ہسپتالوں میں 17 مریض علاج کی غرض سے داخل ہیں۔

اس وقت لاہور میں مریضوں کی تعداد 9 ہے جبکہ قصور میں ڈینگی سے متاثرہ 6 افراد زیر علاج ہیں۔ گوجرانوالہ میں ڈینگی سے 21 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ دوسری جانب ڈینگی سے تین ہلاکتیں سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے انسدادِ ڈینگی کی کاررائیوں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے 44 نئے کیسز رجسٹر کیے گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔