کیو ایس نے بھی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ جاری کر دی

کیو ایس نے بھی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ جاری کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی درجہ بندی کے ادارہ ' کیو ایس' نے نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ نئی درجہ بندی فہرست میں پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔

کیو ایس کی عالمی درجہ بندی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی کی شمولیت بہت بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ کیو ایس نے پی یو کو پہلی بہترین 62 فیصد یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا ہے۔ جس کے ساتھ جامعہ پنجاب 801 سے 1000 درجہ بندی کا حصہ بن گئی ہے۔

وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کے مطابق 2018میں دنیا کی بہترین 78فیصد جامعات میں شامل تھے جبکہ بہت کم عرصہ میں 16 درجے بہتری ہوئی۔ گزشتہ دو برسوں میں ایشین درجہ بندی میں پی یو نے 39 درجے ترقی کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بین الاقوامی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ درجہ بندی فہرست میں پاکستان کی 16 جامعات کو شامل کیا گیا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔