ویب ڈیسک: سیالکوٹ حوس کی آگ نے کم سن بیٹے کو بھی نا چھوڑا ۔سگے باپ نے 10 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔بد فعلی کے دوران سوتیلی ماں ویڈیو بناتی رہی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ سوتیلی ماں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقع رنگپورہ کے محلہ لال پورہ میں پیش آیا،جہاں ملزم ندیم عباس نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا۔بد فعلی کے دوران بچے کی سوتیلی ماں ویڈیو بناتی رہی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی شکایت پر اسکی بڑی بہن نے پولیس کو بتایا جس پر پولیس نے ملزم ندیم عباس کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے موبائل برآمد کر لیا۔
دوسری جانب سوتیلی ماں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ نسیم بی بی کی تلاش شروع کردی جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزم متعدد بار ایسا فعل کر چکا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔