سندھ اسمبلی مچھلی منڈی میں تبدیل ٗ اجلاس ملتوی

سندھ اسمبلی مچھلی منڈی میں تبدیل ٗ اجلاس ملتوی
کراچی (پبلک نیوز) سندھ اسمبلی کا اجلاس ا یک بار پھر مچھلی منڈی میں تبدیل ٗ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ٗ یہ اپنے منہ پر مارو ٗ سپیکر کا جواب۔ اجلاس دس منٹ کیلئے ملتویتفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر مکیش چاولہ نے کہا کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سینٹرز موجود ہیں ٗہم۔کسی کومنع تو نہیں کرسکتے کہ کوئی کہاں سے گاڑی رجسٹرڈ کراتا ہے ٗہم نے اجرک والی نمبر پلیٹ لانچ کی ٗابھی یہ معاملہ عدالت میں ہے ٗجتنی بھی کمرشل گاڑیاں ہیں ٗرکشہ اور چنگچی بھی اس میں آتا ہے ٗموٹر سائیکل غریب کی سواری ہے ٗاس پر صرف چار سے پانچ ہزار روپے لائف ٹیکس آتا ہے ٗموٹر سائیکل نان کمرشل ہے ٗجی ٹو جی بہت اچھی اسکیم ہے ٗہمارے بہت سے ممبر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں لاتے ہیں ٗوہ ہمارے ممبر ہیں اور اپوزیشن کے بھی ہوں گے ٗنان کسٹم پیڈ گاڑیاں بارڈرز سے آتی ہیں ٗجب وہ گاڑیاں وہاں سے آتی ہیں تو کسٹم ہمارے ساتھ ڈیٹا شیئر کرتا ہے۔مکیش کمار چاولہ نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوسرے صوبے سے کوئی گاڑی آتی ہے تواس کا این او سی آتا ہے ٗدوسرے صوبے سے اگر کوئی ہمیں بتاتے ہیں کہ چوری گاڑی آئی ہے ٗتو ہم اس کو یہاں پکڑتے ہیں ٗگاڑی شو روم سے نکلنے سے پہلے رجسٹرڈ ہونی چاہیے۔اس پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مکیش چاولہ سے گفتگو کرنے کی کوشش کی تو سپیکر نے اسپیکر نے کہا صرف سوال پوچھیں جس پر ایوان میں پی ٹی آئی کے ارکان کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں جائیں گے۔جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ جہاں مرضی جائیں ٗآپ ہاوس کو ڈسٹرب کررہے ہیں۔ خرم شیر زمان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی جس پر سپیکر نے غصے میں جواب دیا اپنے منہ پر مارو۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کرنا شروع کر دیا جس پر سپیکر نے اجلاس دس منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔