شریف فیملی ہزاروں کنال قبضہ کیس میں مشکلات کا شکار

شریف فیملی ہزاروں کنال قبضہ کیس میں مشکلات کا شکار
لاہور (پبلک نیوز) شریف فیملی کے خلاف چار ہزار کنال اراضی قبضہ کیس کی سماعت ٗ عدالت نے شہباز شریف اور مریم نواز کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔تفصیلات کے مطابق سول کورٹ میں شریف فیملی کیخلاف جاتی امراء میں چار ہزار کنال اراضی غیر قانونی قبضہ کیس کی سماعت ہوئی۔سول جج سید جہانزیب بخاری نے کیس پر سماعت کی ٗعدالت میں درخواست گزار کی جانب سے پراپرٹی کے متعلق مزید ثبوت پیش کیے گئے۔پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف کی جانب سے قبضہ اراضی کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ شریف فیملی نے جاتی امراء میں ہمارے آباؤ اجداد کی طرف سے ملنے والی چار ہزار ایکٹر زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا،ہمارے آباؤ اجداد نے 1911 سے 12 میں اس وقت کی راجھ باہ گورنمنٹ سے اراضی خریدی تھی،زمین کا اصل مالک پیر بخش ابھی زندہ ہے جسکے آباؤ اجداد نے زمین خریدی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور مریم نواز کے وکلاء سے فراہم کردہ دستاویزی ثبوت پر دلائل طلب کر لیے اور سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔