ایف بی آر کا بے نامی ٹرک اور ٹرالرز کے خلاف ایکشن

ایف بی آر کا بے نامی ٹرک اور ٹرالرز کے خلاف ایکشن

کراچی(پبلک نیوز) مہنگے ٹرک اور ٹرالر بھی ایف بی آر بے نامی زون کے ٹارگٹ پر آ گئے۔ ابتدائی جانچ میں 15 ٹرک اور ٹرالر کسی اور کے نام پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بے نامی زون کراچی نے 15 مہنگے ٹرک اور ٹرالر کے مالکان کو نوٹس بھیج دئیے۔ نوٹس کے مطابق مہنگے ٹرک اور ٹرالر نام پر ہیں لیکن ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر نہیں کئے گئے۔

ایف بی آر کے نوٹس کی جانب سے پوچھا گیا ہے کہ ٹرک اور ٹرالر کی خریداری کے پیسے کہاں سے آئے اور کس کو ادا کئے گئے۔ بے نامی زون کے حکام کے مطابق نوٹس کا جواب نہ دینے پر بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 16 کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔