پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12 بجے، 09 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12 بجے، 09 مارچ 2021
پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی سے متعلق درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن 11 مارچ کا انتظار نہ کرے فوری سماعت کرے! ووٹ خریدنے والے کو چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے مل سکتی ہے؟سینئر صحافی اور اینکر پرسن جنید سلیم نے کہا ہے کہ "میری عمران خان صاحب سے پنجاب میں چلی سیاسی افواہوں پر گفتگو ہوئی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ بزدار بطور وزیرِاعلی ہر حال میں اپنی مدت پوری کریں گے۔ ان کا کوئی نعم البدل نہیں۔"پی ٹی آئی حکومت کی جانب بیان جاری کیا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے خود اس بات کا اقرار کیا کہ ویڈیو میں وہی ہیں۔ پھر گیلانی نے سیٹ بھی جیت ہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ویڈیو میں جو خرید و فروخت کی جا رہی تھی اس کی وجہ سے سیٹ جیت گئے۔ ان کے اقبالِ جرم کے بعد یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی ناگزیر ہے۔پی ڈی ایم کی جانب سے 26 مارچ کو لانگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت خلاف مہم میں لانگ مارچ کا حصہ بنیں۔اپوزیشن اتحاد نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا ہے، یوسف رضا گیلانی نے اس سے قبل بطور سینیٹر اپنی جیت کو پی ڈی ایم کے نام کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھر مہمان تھے، گھر آئے مہمان سے اس قسم کی بات کرنا ہماری روایت نہیں، فردوس عاشق اعوان نے جس طرح کی بات کی ہم نے نہ کبھی ایسی بات کی نہ کبھی پسند کی، آئندہ ہمارے بارے میں اس طرح کی کوئی بات نہ کی جائے، ترجمان چودھری شجاعت کا حکومتی مشیر کے بیان پر ردعمل سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان سے استعفوں کی تجویز دے دی، انھوں نے کہا ہے کہ ہم استعفوں کے معاملے کو ہرگز نظرانداز نہیں کررہے، ہم اقتدار میں غیرجمہوری طریقے سے نہیں آنا چاہتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔