یوم پاکستان کی خصوصی پریڈ کے لیے آرمرڈ وہیکلز کی تیاری

ویب ڈیسک: 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے جوش و خروش سے جاری ہیں۔ مسلح افواج کی پریڈ کے لیے خصوصی طور پر آرمرڈ وہیکلز کوبھی تیار کیے جارہے ہیں۔ پریڈ کی تیاریوں میں آرمرڈ کور کی یونٹیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

جوانوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ویسے تو ہم پورا سال ہی اپنی گنز کی دیکھ بھال کرتے ہیں لیکن 23 مارچ کو جذبہ ہی کچھ اور ہوتا ہے"۔ سروس انچارج غلام رسول نے کہا کہ "23 مارچ کے دن ہم بہت خوش ہوتے ہیں "۔ "23 مارچ کے لیے جب ہماری یونٹیں منتخب ہوتی ہیں تو ہم انتہائی جذبے، محنت اور لگن سے اپنا کام کرتے ہیں"۔

سروس انچارج غلام رسول نے مزید کہا کہ "جب پوری دنیا مسلح افواج کی پریڈ دیکھتی ہے اور ہماری محنت سے پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے تو ہمارا بھی سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے"۔

پینٹر غلام فرید نے بتایا کہ "ہم دنیا کو پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم بہت محنت اور مشقت سے اپنے تمام فرائض ادا کرتی ہے"۔ "آرہے ہیں میدان میں 23 مارچ کو، پاکستان کا پرچم بلند کیے ہوئے''۔ پاکستان زندہ آباد۔