ویب ڈیسک: دیامر شاہراہ قراقرم تھور کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بند ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم بند ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ سینکڑوں مسافر جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے پھنس چکے ہیں۔ لینڈ سلائڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گلگت تا راولپنڈی زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔
سینکڑوں مال بردار ٹرک اور مسافر گاڑیاں دونوں اطراف میں پھنس چکی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے بحال کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بڑے پتھروں کو بلاسٹنگ کر کے روڈ کو کلیئر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق روڈ کو کلیئر کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب مسافروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ روڈ کو فورا کھولنے کے کام کو تیز کیا جائے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-08/news-1709897473-3312.mp4