محسن نقوی  کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ، وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے  کا امکان 

محسن نقوی  کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ، وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے  کا امکان 

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  سابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر بنا کر وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے  اہم فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ  سابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی   سینیٹر کے لئے حکومتی اتحاد کے امیدوار ہونگے۔  سینٹر بننے کے بعد محسن نقوی کو وفاق میں اہم زمہ داری دی جائے گی۔انہیں وزیر داخلہ بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے۔

اس حوالے سے سابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے رابطہ نہیں ہو سکا تاہم  انکےقریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔