بھارت میں خشک سالی، پانی نایاب ہوگیا

بھارت میں خشک سالی، پانی نایاب ہوگیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک : بھارت  میں خشک سالی، آئی ٹی ہب بنگلورو شہر میں پانی نایاب بالٹیاں اٹھائے لوگ قطاروں میں لگ گئے۔ 

 بنگلورو شہر میں شہریوں کوپانی کا بحران کا سامنا  ہے بنگلورو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (BWSSB) نے گاڑیاں دھونے ، باغبانی اور تعمیرات کے لئے بھی پانی کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے خلاف ورزی پر 5 ہزار جرمانہ ہوگا۔۔

مالز اور سنیما ہالز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانی صرف پینے، اور ٹوائلٹ کے لیے استعمال کریں۔

 دوسری طرف کرناٹک حکومت نے پانی کے بحران  کے پیش نظر نجی پانی کے ٹینکر کی قیمتیں مقرر  کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس سے قبل 6 ہزار لیٹر واٹر ٹینکر کا 450 سے 600 روپے تک وصول کیا جاتا تھا۔ تاہم، پانی کے بحران کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں 6 ہزار لیٹر کے ٹینکر کی  قیمت 2,000 سے 3,000 روپے  وصول کی جانے لگی۔

نئے ضوابط کے تحت پانچ کلومیٹر کے دائرے میں پانی کے ٹینکر کے نرخ 6 ہزار لیٹر کے ٹینکر کے لیے 600 روپے، 8 ہزار لیٹر کے ٹینکر کے لیے 700 روپے اور 12ہزار لیٹر کے ٹینکر کے لیے 1000 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ 

پانچ کلومیٹر سے زیادہ فاصلے کے لیے لیکن 10 کلومیٹر کے اندر، اسی ٹینکر کی گنجائش کے لیے بالترتیب 750 روپے، 850 روپے اور 1200 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News