پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 08 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 08 مئی2021
شہباز شریف بیرون ملک روانہ نہ ہوسکے، سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں، بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد ایف آئی حکام نے آف لوڈ کردیا، عدالتی فیصلہ دکھایا اور پڑھ کر بھی سنایا، مریم اورنگزیب اور عطااللہ تارڑ ایف آئی اے حکام کو قائل نہ کرسکے، بیرون ملک روانگی کی اجازت نہ ملنے پر شہباز شریف واپس گھر چلے گئے۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے کی بنیاد پر شہباز شریف کو روکے جانا بدنیتی ہے، ایف آئی اے عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کررہی، کہا ان چھوٹی حرکتوں سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑے گا، عطااللہ تارڑ بولے زلفی بخاری کا نام ڈیڑھ گھنٹے میں ای سی ایل سے نکل سکتا ہے، شہبازشریف کا نام تو ای سی ایل میں تھا ہی نہیں، کہا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پل شہزاد اکبر ہیں۔شہباز گل کہتے ہیں آرڈر کی سیاہی خشک نہیں ہوئی اور روانگی کے لیے ایئرپورٹ جاپہنچے، راتوں رات ایسے بھاگ رہے جیسے چور چوری کے بعد،، اب کرونا کا ڈر نہ کمر در،، وطن عزیز کے اسپتال اچھے نہ یہاں کے ڈاکٹرز۔،، لیکن ووٹ لینے اور حکومت کرنے پھر پاکستان آ دھمکیں گے۔وزیراعظم سعودیہ پہنچ گئے، جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ولی عہد نے پرتپاک استقبال کیا، شاہی دیوان میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 5 معاہدوں اور 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ملک بھر میں کرونا سے مزید 120 اموات، 4 ہزار 109 نئے کیس رپورٹ ہوئے،، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ پانچ چار فیصد رہی، ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 ہو گئی، 4 ہزار 986 مریضوں کی حالت تشویشناک۔

Watch Live Public News