’’معلوم ہو گیا سلیکٹڈ شہباز شریف سے کتنا خوفزدہ ہے؟‘‘

’’معلوم ہو گیا سلیکٹڈ شہباز شریف سے کتنا خوفزدہ ہے؟‘‘
لاہور ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایئر پورٹ پر شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنے پر انتہائی شدید ردعمل دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے کہ انتہائی ڈھٹائی سے یہ عمل کرنا ظاہر کرتا ہے کہ سلیکٹڈ شہباز شریف سے کتنا خوفزدہ ہو چکا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ ’’جعلی حکومت کی طرف سے عدالت کے احکامات کی انتہائی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کرتے ہوئے شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روکا جانا انتہائی قابل مذمت ہے ٗ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ ان سے کتنا خوفزدہ ہے‘‘۔https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1390934687628111875یاد رہے کہ عدا لتی احکامات کے باوجود جب رات گئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں لندن جانے سے روک دیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام تاحال بلیک لسٹ میں شامل ہے ٗ اس موقع پر عدالتی احکامات دکھانے کے بعد باوجود شہباز شریف کو جانے کو اجازت نہ ملی۔

Watch Live Public News