کورونا پھیلاؤ، پاکستان بڑے خطرہ سے بچ گیا

کورونا پھیلاؤ، پاکستان بڑے خطرہ سے بچ گیا

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ الحمد للہ ہم نے بروقت فیصلے کیے اور کورونا وائرس کے بد ترین سے بچنے میں کامیاب ہو گئے۔

جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ خطرہ پہلے سے بھی مزید زیادہ ہے۔ یہ خطرہ ہمارے دروازوں پر دستک دے رہا ہے۔ لہذا اس عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کو لازمی طور پر اپنائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ اس وبا کے خلاف ایک بار پھر کامیابی حاصل کریں گے۔ ملک کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ پہلی لہر کے دوران جو ٹارگٹ حاصل کیے، اب بھی کریں گے۔ پوری دنیا نے ہماری کامیابی کو سراہا۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورے خطہ میں کورونا وائرس کے کیسوں اور اس سے ہونے والی اموات میں تسلسل سے اضافہ جاری ہے۔ نیپال جیسے ملک میں بھی اب سات ہزار کیس روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہاں پر کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔