ہرارے (ویب ڈیسک) پاکستان بمقابلہ زمبابوے سیریز میں اوپننگ بلے باز عابد علی نے کہا ہے کہ میرے لیے ڈبل سنچری کرنا اعزاز کی بات ہے۔ اللہ کا بہت شکر کے کہ میں نے ڈبل سنچری بنائی۔
اپنے ایک ویڈیو سٹنڈنگ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے اظہر علی پھر نعمان علی کے ساتھ پارٹنرشپ سے بہت فائدہ ہوا۔ نعمان بھائی نے بہت حوصلہ دیا اور میری کوشش تھی وکٹ پر زیادہ دیر رکوں۔ نعمان علی کی سنچری مکمل نہ ہونے کا دکھ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کافی عرصہ سے کوشش کررہا تھا کہ بڑی اننگز کھیلوں۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور ٹیم کے کوچز نے بہت کچھ سکھایا۔ ہماری باؤلنگ لائن مضبوط ہے کوشش کریں گے کل پہلے سیشن میں ان کو آؤٹ کریں۔