مسلح افواج کوسیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے، آئی ایس پی آر

مسلح افواج کوسیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کوسیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کےبہترین مفادمیں پاک فوج کوسیاسی گفتگوسے دور رکھاجائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قیادت کو جان بوجھ سیاسی مباحثوں میں موضوع بحث بنانے کی سوچی سمجھی کوششوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر مصدقہ، ہتک آمیز اوراشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں، سیاسی قیادت، صحافیوں، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا پر گفتگو کی گئی، ملک کےبہترین مفادمیں پاک فوج کوسیاسی گفتگوسے دور رکھاجائے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اس طرح کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل سے سختی سے مستثنیٰ ہیں اور توقع کرتےہیں سب قانون کی پاسداری کریں گے اور مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔