ملک میں شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں

ملک میں شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای )کے وفد سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،سیکرٹری انفارمیشن شاہیرہ شاہد ،پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور دیگر حکام شامل تھے۔ وفد میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان،سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر پنجاب ارشاد احمد عارف سیکرٹری جنرل عامر محمود اور دیگر ممبران شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی،پیکا آرڈیننس سمیت دیگر تمام قوانین کے تحت صحافیوں کے خلاف بلاوجہ کارروائیوں پرہر ممکن تحفظ دیا جائے گا، پیکا آرڈیننس کا جائزہ لینے کا کام پہلے ہی وزارت قانون کو سونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے سی پی این ای سمیت صحافیوں کے دیگر نمائندہ اداروں کے ساتھ مل کر تعمیری کام کرنے کی خواہاں ہے،حکومت بجلی کی پیداوار اور اس کی ترسیل اور رسد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی، وزیراعظم نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ پیکا آرڈیننس سمیت دیگر تمام قوانین کے تحت صحافیوں کے خلاف بلاوجہ کارروائیوں پرہر ممکن تحفظ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیکا آرڈیننس کا جائزہ لینے کا کام پہلے ہی وزارت قانون کو سونپ دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے آزادی صحافت، جمہوریت کی بقا اور جمہوری اداروں کے ارتقا میں سی پی این ای کے بطور ادارہ مثبت کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، اور ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے سی پی این ای سمیت صحافیوں کے دیگر نمائندہ اداروں کے ساتھ مل کر تعمیری کام کرنے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار اور اس کی ترسیل اور رسد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات ر رہی ہے تاکہ عوام کی تکلیف کا ازالہ کیا جا سکے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے چار سالوں میں قوم پر قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا جس کی وجہ سے غریب کی زندگی مزید مشکل ہو گئی، حکومت غریب آدمی کی بنیادی ضروریات زندگی آٹا، علاج اورا دویات کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہیں،غریب و نادار اور حقدار طبقوں کے مفت علاج کے لیے پی کے ایل آئی جیسے اداروں پر گزشتہ حکومت میں غفلت اور حقدار طبقات کے مفت علاج کے لیے کوئی خصوصی انتظامات نہیں کیے گئے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس وقت قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ غیر معمولی معاشی معاملات کو عوام کی فلاح کے لیے حل کیا جاسکے، ایسے حالات میں حکومت کے خلاف مارچ بلاجواز اور قوم میں تفریق پیدا کرنے کے مترادف ہے ۔ حکومت سی پیک اور ریکوڈک سمیت ملک میں دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں پر موثر طریقے سے کام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت خارجی معاملات میں برادر ممالک سمیت تمام ملکوں سے باہمی عزت اور باہمی مفاد کا تعلق رکھنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔