نگران پنجاب حکومت کا جھینگوں کی فارمنگ شروع کرنیکا فیصلہ

نگران پنجاب حکومت کا جھینگوں کی فارمنگ شروع کرنیکا فیصلہ
لاہور: نگران پنجاب حکومت کی جانب سے جھینگوں کی فارمنگ شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت نےمنفرد فیصلہ کیا ہے، صوبے میں جھینگوں (شریمپ) کی فارمنگ شروع کی جائے گی۔پنجاب میں 15لاکھ ایکڑ سے زائد سیم و تھور زدہ ار اضی جھینگوں کی فارمنگ کے لئے استعمال ہوگی، جھینگوں کی فارمنگ سے اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شریمپ ایکوا کلچر متعارف کرانے کے لئے پائلٹ پروگرام کی اصولی منظوری دے دی، پہلے مرحلے میں ایک منتخب ضلع میں ناقابل کاشت ایک لاکھ ا یکڑاراضی پر شریمپ ایکوا کلچر متعارف کرایاجائے گا، پائلٹ پروگرام میں بنجر زمینوں پر 10، 10 ہزار ایکڑ کے 10 شریمپ فارم قائم کئے جائیں گے۔ مقامی سرمایہ کاروں کو شریمپ فارمنگ کے لئے مخصوص مدت کے لئے بلا معاوضہ اراضی فراہم کی جائے گی،پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد شریمپ فارمنگ کے منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا، چھوٹے کاشتکاروں کو ایک کنال تک شریمپ فارمنگ کے لئے آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں 15 لاکھ ایکڑ ناقابل کاشت اراضی شریمپ فارمنگ کے لئے میسر ہے ، پنجاب میں 1250 ایکڑ اراضی پر شریمپ فارمنگ کا تجربہ کامیاب ہو چکا ہے۔ شریمپ،ہیچری،فیڈمل، پروسیسنگ پلانٹ بنا کر شریمپ فارمنگ میں خود انحصاری حاصل کی جا سکتی ہے، شریمپ فارمنگ ماحول دوست بزنس ہے ، ایکوا ڈور جیسا چھوٹا ملک بھی شریمپ (جھینگے) ایکسپورٹ کر کے ساڑھے 4 ارب ڈالر سے زیادہ سالانہ کما رہا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شریمپ فارمنگ کے فروغ کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔