پبلک نیوز: وفد نے سانحہ 9 مئی کے ایک سال گزرنے پر جناح ہاؤس کا دورہ کیا، وفد نے شہدائے پاکستان کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق صحافتی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران نے جناح ہاٶس کے جلاؤ، گھیراؤ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سیاسی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
وفد نے شہداء افواج پاکستان کی یادگاروں پر حملہ کرنے والوں کو چیف جسٹس آف پاکستان سے عبرت ناک سزا کا مطالبہ کیا۔
ممبران نے کہا کہ ہمارے زخم ابھی تک نہیں بھرے ،ہم افواج پاکستان سے ایمان کی حد تک محبت کرتے ہیں اور ان سیاسی دہشت گردوں نے ہمارے ایمان پر حملہ کیا ہے۔
اس موقع پر صحافی برادری نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو خصوصی عدالتوں میں لایا جائے تاکہ انصاف ہو سکے۔