پیپلز ڈیموکریٹک الائینس اور وکلاء کا جناح ہاؤس کا دورہ

کیپشن: پیپلز ڈیموکریٹک الائینس اور وکلاء کا جناح ہاؤس کا دورہ

پبلک نیوز: پیپلز ڈیموکریٹک الائینس اور وکلاء نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کو گزرے ایک سال ہوچکا لیکن شرم کا مقام ہے کہ ہم ابھی تک مجرمان کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچا سکے،گزشتہ سال شرپسند گروہ کی جانب سے جس بربریت اور وحشیانہ پن کا مظاہرہ کیا گیا اسکی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

عوام اور نوجوانوں کا نام استعمال کرکے جس طرح سیاست کے نام پر درندگی کا مظاہرہ کیا گیا وہ ناقابلِ معافی جرم ہے۔

ہم حکومتِ وقت اور عدلیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ خدارا پاکستان کے وقار اور عزت کی خاطر جو لوگ اس سانحہ میں ملوث تھے انہیں جلد بلا امتیاز سخت سزا دی جائے۔

Watch Live Public News