پڑھا لکھا پنجاب کا خواب ادھورا رھ گیا

پڑھا لکھا پنجاب کا خواب ادھورا رھ گیا
اوکاڑہ ( پبلک نیوز) نواحی گاؤں میں سرکاری سکول کے بچوں سے کام لیا جانے لگا۔ اسکول کے عملے نے طلبا کو سیوریج لائن کی صفائی پر لگا دیا۔ آئے روز کے کام کاج سے تنگ آکر طلباء نے اسکول جانا ہی چھوڑ دیا۔ پڑھا لکھا پنجاب کا خواب ادھورا رھ گیا۔ حکومتی دعویٰ دھرے کے دھرے رھ گے۔ اوکاڑہ کے نواحی علاقے 17 جی ڈی کے سرکاری ماڈل سکول میں بچوں کو تعلیم کی بجاے گٹر صاف کروائے جانے لگے۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں گورنمنٹ ماڈل سکول کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سمیع اللہ کے کہنے پر سکول کے عملہ نے بچوں کو تعلیم دینے کی بجاے گٹر صاف کروانے شروع کر دئیے۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سمیع اللہ ماتحت عملے سے بھی مرضی کے کام کرواتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز کے کام کاج سے تنگ آکر طلباء نے اسکول جانا ہی چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ طلبہ کے گٹر صاف کرنے کی فوٹیج میڈیا کو موصول ہوئی جس میں طلبہ کو گٹر صاف کرتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی بچوں سے کام کروانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ بروقت خبر پر سی ای او ایجوکیشن اندریاس بھٹی نے ایکشن لیتے ہوے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو فوری معطل کرتے ہوے انکوائری لگا دی۔ ساتھ میں بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب سے ایسے نااہل اور کرپٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف بھرپور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔