دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے۔ بھارت کے شبمن گل نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ باولر رینکنگ میں محمد سراج نے شاہین آفریدی سے پہلی پوزیشن لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈےپلیئرذ کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بھارت کے شبمن گل نے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی، بھارت کے شبمن گل 830 پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ بابر اعظم پہلی پوزیشن سے دوسرے نمبر پر چلے گئے، بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 824 ہو گئے۔ بابر اعظم تقریبا ڈھائی سال سے نمبر ون پوزیشن پر براجمان رہے۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبرپر براجمان ہے۔بھارت کے ویرات کوہلی کی تین درجے ترقی ساتویں سے چوتھے نمبر پر آگئے۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی پانچویں پوزیشن ہیں۔ پاکستان کے فخر زمان کی رینکنگ میں بہتری، 14 ویں سے 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ امام الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔