اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات آصف علی زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اگر ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اور بجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتا اور ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے۔ ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 12 ارب ڈالر کا قرضہ، سود واپس نہ کرنا ہوتا تو آج سبسڈی میں استعمال ہوتا۔ ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ سکتے تھے۔ نواز اور زرداری کے تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔