پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،8ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،8ستمبر 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف سماعت،مریم نواز روسٹرم پر آگئیں،کہا میرے وکیل امجد پرویز نے بیماری کے باعث مزید پیروی سے معذرت کرلی،کیس کے میرٹ پر بات کرنے سے پہلے اہم درخواست دائر کرنے کی استدعا،عدالت نے مریم نواز کو 23 ستمبر تک کا وقت دے دیا مریم نوازکا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کیس انتقام پر مبنی ہے، ایون فیلڈ ریفرنس میں نئی درخواست کیس کا کچہ چٹھہ کھول کر رکھ دے گی،کیس کیسے بنایا گیا،کیا محرکات تھے اور کون اس کے پیچھے تھا،سب سامنے آ جائے گا لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی،یہ حکمران کب تک اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات بناتے رہیں گے، پاکستان مییں حقیقی تبدیلی ضرور آئے گی، کہا پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات سے دور رہنے کی ضرورت ہے،افغان عوام کے فیصلے کو تسلیم کرناچاہیئے گجرات میں جگو ہیڈ کے قریب گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، 8 ماہ کی بچی اور خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،4کو بچالیاگیا، بارش اور پھسلن کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر برساتی نالے میں جاگری وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہناہے کہ افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر ردعمل دینا قبل از وقت ہوگا،پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کی،اب بھی غیرملکیوں کے انخلاء میں کاوشوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا،کہا بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے

Watch Live Public News