کورونا سرٹیفکیٹ کیلئے نادرا فیس پر پی اے سی برہم

کورونا سرٹیفکیٹ کیلئے نادرا فیس پر پی اے سی برہم
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیئرمین رانا تنویر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا سرٹیفکیٹ کیلئے نادرا فیس کے حوالے سے انھوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ رانا تنویر نے کہا کہ نادرا سرکاری اداروں کی جانب سے واجبات نہ ملنے کا بوجھ عام آدمی پر ڈال رہا ہے۔ جس کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہیں اس سے بھی کورونا سرٹفکیٹ کے سو روپے لیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا سرٹفکیٹ کا کارڈ بنانے کے ساڑھے تین سو روپے لیے جا رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے تجویز دی کہ نادرا کورونا سرٹیفکیٹ کی فیس پچیس روپے کر دے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ کورونا سرٹیفکیٹ میں کچھ ریلیف فراہم کر سکوں۔ حکومت مدد نہیں کرے گی تو مشکل ہو گی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔