اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں پر قدرتی خزانے بیش بہا حد تک موجود ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے لکی مروت میں کاواگڑھ فارمیشن میں واقع ولی کنواں نمبر 1 پر گیس و کنڈنیسٹ کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) کے تحت خیبرپختونخوا کے علاقہ ایف آر لکی مروت میں واقع کاواگڑھ فارمیشن یہ ذخائر دریافت کے گئے ہیں۔ مذکورہ تیل و گیس ذخائر فرنٹیئر ریجن لکی مروت میں سامنے آئے۔ ابتدائی طور پر 32/64 چوک سائز پر 2800 پی ایس آئی ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر چیک کرنے کے بعد کنویں سے 11.361 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ( ایم ایم سی ایف) یومیہ گیس اور 895 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کی پیداوار کے حصول کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل کے ماہرین اور انجینئرز نے اپنی محنت اور کوششوں سے ڈرل اور ٹیسٹ کیا جس کے بعد یہ ذخائر دریافت ہوئے۔