سابق صوبائی وزیر شوکت لالیکا انتقال کر گئے

سابق صوبائی وزیر شوکت لالیکا انتقال کر گئے
سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا انتقال کر گئے۔ سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا گذشتہ روز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جب کہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی تھیں۔ ان کی کار اسلام آباد جاتے ہوئے کوٹ مومن کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں میاں شوکت لالیکا لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ میاں شوکت کی کار کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سوگیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔