لاہور: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

لاہور: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

(ویب ڈیسک )   لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق     پولیس جاوید بٹ پر فائرنگ کرنے والے مبینہ شوٹر تک پہنچ گئی، مبینہ حملہ آور کی تصاویر منظر عام پر آگئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  موٹرسائیکل سوار مبینہ حملہ آور نے پینٹ شرٹ پہنچ رکھی تھی،مبینہ شوٹر موٹرسائیکل کھڑی کی جس کے بعد رکشے میں سوار ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مبینہ حملہ آور جاوید بٹ گاڑی کے قریب آیا اور فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق   تفتیشی ٹیم نےحملہ آور سے متعلق مزید معلومات بھی حاصل کرلیں ہیں، پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں۔

Watch Live Public News