سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں بلااجازت عمرہ ادا کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سعودی حکام نے کہا ہے کہ اجازت نامے کے لیے کووڈ ویکسین لگوانا لازمی ہو گا۔مسجد الحرام، مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے لیے بھی اجازت نامہ درکار ہو گا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق سعودی حکومت رمضان میں صرف ان افراد کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دے گی جو کورونا کی ویکسین لگوا چکے ہوں گے، اور عمرہ ادا کرنے کے لیے حکومتی اجازت نامہ درکار ہو گا، عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے لازم ہے کہ وہ کورونا کی 2 ویکسین لازمی لگوائیں۔