اے این 75: ضمنی الیکشن سے قبل 50 کروڑ کے حکومتی پیکیج کا اعلان

اے این 75: ضمنی الیکشن سے قبل 50 کروڑ کے حکومتی پیکیج کا اعلان

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے جس میں حزب اقتدار کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو جتوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ الیکشن سے قبل کارنر میٹنگ کے دوران 50 کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا گیا۔

پنجاب اور وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر سلیم بریار کی جانب سے 50 کروڑ پیکیج کا اعلان کیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ڈسکہ سے پی ٹی آئی کا امیدوار جیتا تو یہ آفر دو گنا ہو جائے گی۔

ق لیگ کے رہنما نے ڈسکہ جانے سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ مذکورہ کارنر میٹنگ میں حلقہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی ان کے ہمراہ تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔