کراچی میں ماڈرن کسٹم کلکٹریٹ کی بڑی کارروائی

کراچی میں ماڈرن کسٹم کلکٹریٹ کی بڑی کارروائی

کراچی (پبلک نیوز) کراچی میں ماڈرن کسٹم کلکٹریٹ کی بڑی کارروائی۔ امریکا کے لئے ایکسپورٹ کے کنسائنمنٹ سے بھاری مقدار میں منشایت برامد۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ ضبط کی گئی منشیات کی قیمت اٹھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ 52 کلو کیٹامائن منشیات ایل ای ڈی بلب کے کنسائنمنٹ میں چھپائی گئی تھی۔ خفیہ اطلاع پر کسٹم حکام نے پورٹ قاسم پر ایکسپورٹ پر چھاپہ مار کر منشیات قبضے میں لی۔

ترجمان کسٹم کا کہنا تھا کہ بک کرائے گئے کنسائنمنٹ میں 30 ہزار ایل ای ڈی بلب تھے۔ مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر معین افضل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو دیگر ملزمان کی گرفتار کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔