اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس رات 9 بجے ہو گا،اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جاری ہیں جس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا ہے۔