وزیر اعظم شہباز شریف کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی مسیحی برادری، خاص طور پر ہمارے پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی بہت بہت مبارکباد ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی مسیحی برادری، خاص طور پر ہمارے پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی بہت بہت مبارکباد، ایسٹر پیار محبت اورباہمی احترام کے جذبے کا نام ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ وقت میں اتحاد اورمذہب کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ہمیں ضبط وتحمل ، بھائی چارے اور انسانیت کے ساتھ محبت کا درس دیا ہے، ایسٹر کا تہوار ہمیں حضرت عیسی علیہ السلام کی برداشت کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنا کر ہی معاشرے میں امن اور اتفاق قائم کیا جا سکتا ہے، مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اہم کردارادا کیا بلکہ وہ ملکی ترقی میں بھی ہاتھ بٹا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں تمام اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کے جان ومال کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، آئیے ہم سب دنیا کو ایک پرامن جگہ بنانے کا عہد کریں جہاں کمیونٹیز ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں اور بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔