کینسر اور امراض قلب کی ویکسین 2023 تک تیار ہو سکتی ہے

کینسر اور امراض قلب کی ویکسین 2023 تک تیار ہو سکتی ہے
فارماسیوٹیکل کمپنی موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پال برٹن ، جنہوں نے کرورونا ویکسین تیار کی، نے کہا ہے کہ اس دہائی کے آخر تک نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے جینیاتی تغیرات کو "ترمیم" اور مرمت کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کینسر اور دل کی بیماری کو نشانہ بنانے اور زندگی بچانے والی ویکسین اگلے سات سالوں میں تیار ہو سکتی ہیں۔فارماسیوٹیکل کمپنی موڈرنا مبینہ طور پر مختلف قسم کے ٹیومر کو نشانہ بنانے کے لیے "ذاتی نوعیت کی" ویکسین تیار کر رہی ہے۔ موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر پال برٹن نے کہا کہ یہ علاج "انتہائی موثر" ہو گا جو 2030 تک لاکھوں جانیں بچانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ اہم تحقیق کے نتیجے میں ایک ہی انجیکشن ایک سے زیادہ سانس کے انفیکشن جن میں کورونا ،فلو اور آر ایس وی (RSV) بھی شامل ہیں ،کیخلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔ دریں اثنا، ایسی بیماریاں جن کے لیے فی الحال کوئی دوائیاں نہیں ہیں ان کا علاج mRNA علاج سے کیا جا سکتا ہے - جو خلیوں کو تربیت دیتے ہیں کہ وہ پروٹین کیسے تیار کریں جو جسم کے مدافعتی ردعمل کو بیدار کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔