امیربالاج قتل کیس: زیرحراست سہولت کار کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

امیربالاج قتل کیس: زیرحراست سہولت کار کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
کیپشن: Amirbalaj murder case: Request for physical remand of detained facilitator rejected

ویب ڈیسک: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں عدالت نے ایک اور سہولت کار کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا۔

سی آئی اے آرگنائزڈکرائم نے بالاج قتل کیس میں سہولت کاری کرنے والے ہارون کو حراست میں لیا تھا، ہارون عباس ریمانڈ پر پولیس کے پاس تھا۔

پولیس نے ہارون عباس کا عدالت سے آج مزید جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تاہم عدالت نے ملزم ہارون فاروق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا۔

عدالت نے ملزم ہارون عباس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 پولیس نے ملزم ہارون عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا تھا، ملزم پر بالاج قتل کیس میں سہولت کاری کا الزام ہے۔