پبلک نیوز نے گوجرانوالہ حادثے کا شکار مسافر وین کی تفصیلات حاصل کر لیں

پبلک نیوز نے گوجرانوالہ حادثے کا شکار مسافر وین کی تفصیلات حاصل کر لیں
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) پبلک نیوز نے گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی راولپنڈی کے رہائشی خالد محمود کی ملکیت ہے۔ 2012 ماڈل ٹیوٹا کمپنی کی گاڑی کو 2015 میں امپورٹ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 8 جون 2015 کو گاڑی کو ایل ای ایس 766 نمبر الاٹ کیا گیا۔ گاڑی کے مالک نے لاہور سے گاڑی کا روٹ پرمٹ حاصل کیا۔ حادثے میں گاڑی میں سوار 10 مسافر جاں بحق 7 زخمی ہوئے تھے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیا تھا۔ مسافر وین میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر لیا گیا۔ مسافر وین میں آگ پیچھے سے آنے وانے والے منی ٹرک کی ٹکر سے لگی۔ آگ لگنے کے بعد مسافر وین اور ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقدمہ موٹروے پولیس کے انسپکٹر ڈوالفقار ورک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔